ابنا: امريکہ ميں زلزلہ پيما مرکز کے مطابق ہندوستان کے شمالي علاقوں اور دارالحکومت نئي دھلي ميں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جنکي شدت رکٹر اسکيل پر پانچ اعشاريہ سات ريکارڈ کي گئي-زلزلے کا مرکز زمين کي گہرائي ميں دس کلوميٹر اندر بتايا گيا ہے-ادھر پاکستان کے زلزلہ پيما مرکز نے بتايا ہے کہ ملک کے شمال مغربي اور شمالي مشرقي علاقوں ميں بھي زلزلے کے جھٹکے ريکارڈ کئے گئے جنکي شدت پانچ اعشاريہ آٹھ تھي-رپورٹ کے مطابق زلزلے کے يہ جھٹکے راولپنڈي ، مظفرآباد، نارووال ، قصور، سرگودھا، لاھور، پشاور، ابيٹ آباد اور مانسہرہ وغير ميں محسوس کئے گئے-پاکستان کے زلزلہ پيما مرکز کے مطابق اس زلزے کے مرکز ہندوستان کے زيرانتظام کشمير ميں زمين کي اٹھاسي ميٹر کلوميٹر گہرائي ميں تھا-ان دونوں خطرناک زلزلوں کے نتيجے ميں لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے تھے-اب تک کسي بھي طرح کے ممکنہ جاني يا مالي نقصان کي کوئي اطلاع موصول نہيں ہوئي......../169
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 415031
ہندوستان اور پاکستان کے مختلف علاقوں ميں زلزلے کے شديد جھٹکے محسوس کئے گئے ہيں-